اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی ڈرون ساز کمپنی پاورس نے پاک فوج کے ساتھ تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس میں ڈرون سے متعلق آلات کا ابتدائی آرڈر بھی شامل ہے۔
رائٹرز کے مطابق پاورس کے شریک بانی برٹ ولیکووچ نے بتایا کہ معاہدے میں بغیر پائلٹ فضائی نظام سے متعلق سامان شامل ہے، تاہم سکیورٹی اور رازداری کے باعث آرڈر کی تفصیلات اور مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔
پاکستانی فوج کے مطابق پاورس کے وفد نے ولیکووچ کی قیادت میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی، جس میں دفاعی آلات کی خریداری، پیداوار اور طویل المدتی صلاحیتوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں حالیہ عرصے کے دوران بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ پاورس فضائی اور بحری ڈرونز فوجی و صنعتی مقاصد کے لیے تیار کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ